آدم جی گورئمنٹ سائنس کالج میں تقسیم گولڈ میڈلز کی تقریب

پروفیسر سلمان رضا کو تحقیقی خدمات پر ستارہ عظمت اور نشان عظمت کے گولڈ میڈل
پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر کوتدریسی خدمات پر نشان عظمت گولڈ میڈل دیئے گئے
کراچی(بی ایل ٰآئی)  آدم جی گورئمنٹ سائس کالج اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے میزبان پروفیسر سید مقبول احمد تھے جبک صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر معظم حیدر نے کی۔مہمان خصوصی سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ محمد اطہر سعید نے کی تقریب میں آدم جی کالج کے ان طلباءکو اسناد بھی پیش کیں کہ جنہوں نے انٹرمیدیٹ کے سالانہ امتحان میں شرکٹ کر کے 80 سے 90 فیصد نمبر حاصل کیئے تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو گولڈ میڈل   دئیے گئے۔ ایجوکیشن آئیکون پروفیسر سلمان رضا کو ان کی تعلیمی تدریسی اور تحقیقی خدمات پر ستارہ عظمت اور نشان عظمت کے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔۔پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر کو ان کی تعلیمی و تدریسی خدمات پر نشان عظمت کا گولڈ میڈل پہنایا گیا اسی طرح پروفیسر توقیر عباس کو ستارہ عظمت کا گولڈ میڈل دیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید مقبول احمد نے خطبہ استقبالیہ میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سالانہ کارگزاری و کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مہمان خصوصی جسٹس(ر) محمد اطہر سعید نے اپنے خطاب میں طلباء، کھلاڑیوں اور اساتذہ کرام کو دلجمعئی سے اپنا کردار ادا کرتےرہنے کی تلقین کی تاکہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے ایوارڈز دیئے جانے کے لیئے نامزد ہوتے رہیں۔انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ وہ جس انداز سے نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں کو پذیرائی دے رہے ہیں وہ لائق تحسین و آفرین ہے۔انہوں نے اس سادہ تقریب کو ایک شاندار اور پروقار و قابل رشک تقریب قرار دیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں دی آئیکون پاکستان کے چیف کنٹرولر اسپورٹس پرویز احمد شیخ، سیکریٹری جنرل اکبر کھوکھر، گرانڈ ماسٹر وسیم الدین،پروفیسرز کنور آصف، واصف محمد خان، نسرین بانو،شاکر جمال،عارف یونس سیمت کالج کے دیگر اساتذہ کرام اور طلباء و کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر معظم حیدر نے طلباءاساتذہ ،شرکاءکا شکریہ بھی ادا کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.