اسلام آباد(بی ایل آ ئی) وزیر اطلاعات برائے مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر اندر سے حملہ کیا ، یہ ویسا ہی دن ہے جس دن پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا ۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات برائے مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی ہیجان کا شکار ہے،عمران مایوسی کا شکار ایک انسان ہے جس کو اقتدار کی ہوس ہے،اس شخص کو پاکستان کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ، کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے تو پی ٹی آئی کے رویے کو دیکھیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آج پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر اندر سے حملہ کیا ، یہ ویسا ہی دن ہے جس دن پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے باہر سے حملہ کیا ۔