نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنا سمارٹ فون ”پکسل“ متعارف کروا دیا ہے، اور یہ پہلا فون ہے جو گوگل نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس سمارٹ فون میں مارکیٹ کا سب سے بہترین کیمرہ، میٹل باڈی، دلکش سکرین اور تیز ترین ری چارج ہونے والی بیٹری جیسے خواص شامل ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق پکسل کے ساتھ ایک سپیشل کیبل بھی صارفین کو دی جارہی ہے جس کے ذریعے وہ فوری طور پر پیغامات، ای میلز، رابطہ نمبرز، تصاویر، ویڈیو اور دیگر ڈیٹا کسی بھی آئی فون سے پکسل میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔ اس کیبل نے صارفین کے لیے آئی فون آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم سے اینڈرائیڈپر منتقل ہونا انتہائی آسان بنا دیا ہے۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.